رئیسی

ملک کی ترقی کو پابندیوں کے خاتمے سے جوڑکر نہیں رکھا جا سکتا، ایرانی صدر

تھران {پاک صحافت} ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ملک کی ترقی کو یکطرفہ طور پر امریکی پابندیوں کے خاتمے سے نہیں جوڑے گی۔

بدھ کو شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کے علاوہ پابندیوں کو بے اثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: جس طرح ہم دشمن کی دھمکیوں کو رکاوٹ نہیں سمجھتے اسی طرح ہم پابندیوں کے خاتمے تک ملک کی ترقی کو روکنا نہیں چاہتے۔

تہران نے ہمیشہ امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو اقتصادی جنگ اور اقتصادی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے لیکن ساتھ ہی اس نے ترقی کی راہ بھی تلاش کی ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے سے پہلے ایران دنیا میں سب سے زیادہ پابندیوں والا ملک تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے