النوجبہ

عراقی وزیر اعظم کی رہائش پر حملہ میں امریکہ کا ہاتھ، النوجبہ

بغداد (پاک صحافت) عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم النوجبہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر ڈرون حملے میں امریکہ کا ہاتھ صاف نظر آرہا ہے۔

عنوجبہ تنظیم کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے کہا کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ عراقی وزیر اعظم کے گھر پر حملے میں امریکی سفارت خانہ ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے سے امریکہ کا مقصد عراق کو مکمل داخلی بحران میں دھکیلنا تھا جس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ الاسدی نے کہا کہ بغداد کے گرین زون میں امریکی اڈہ جسے ایمبیسی کے نام سے جانا جاتا ہے، میں دفاعی نظام (سی ریم) موجود ہے لیکن اسے ڈرون کو روکنے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے میں امریکہ کا اصل کردار تھا تو بغداد میں امریکی سفارت خانہ بند کر کے امریکی سازش کاروں کو عراق سے نکال باہر کیا جائے۔

یاد رہے کہ اتوار کی صبح عراقی وزیر اعظم کاظمی کی رہائش گاہ پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے سے عراقی وزیر اعظم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ عالمی سطح پر اس حملے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حماس

اگر امریکہ کو غزہ کے لوگوں کی فکر ہے تو اسے جنگ بند کرنی چاہیے۔ حماس

(پاک صحافت) حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ غزہ میں ہمارے لوگوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے