ریاض {پاک صحافت} یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ڈرون یونٹوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے اندر ایک اہم ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جنوبی سعودی عرب میں واقع خمیس مشیط ایئربیس پر یمنی فوج کے تازہ ترین حملے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر ملک خالد ائیربیس پر حملے کی اطلاع دی۔
المسیرہ چینل نے یمنی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ جمعہ کی صبح خمیس مشیت کیمپ میں کنگ خالد ائیربیس پر قسام کے 2 ڈرون طیارے کے ذریعہ کیا گیا۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے یمن پر جاری حملوں اور ملک کے گھیرائو کے تسلسل کے جواب کے طور پر کیے جارہے ہیں۔