باڑہ بازار دھماکہ

خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکہ، متعدد پولیس اہلکار جاں بحق و زخمی

پشاور (پاک صحافت) خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ باڑہ بازار کے تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، پولیس کے مطابق 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ دھماکہ ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ میں ہوا۔ دو خودکش بمباروں نے عمارت کے سامنے اور عقب سے حملہ کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمارت کے سامنے آنے والے دہشت گرد نے فائرنگ کی تاہم پولیس کے جوابی فائر ہونے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تھانے کی ایک دیوار گر گئی اور ایک اہلکار ملبے تلے دب کر شہید ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے