ایرانی پارلمینٹ

ایران کا پھر دو ٹوک بیان، امریکہ پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرے

تہران {پاک صحافت} 200 سے زائد ایرانی اسمبلی ممبران  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

200 سے زائد ایرانی اسمبلی ممبران  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا واضح موقف سب سے پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہے اور ایران کو اس کی تصدیق کرنی چاہئے ، تب ہی ایران ایٹمی معاہدے کے وعدوں پر عمل پیرا ہونے سے واپس آئے گا۔

اسمبلی ممبران  نے اس بیان میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے بارے میں ایران کے دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت کے نتائج کو اسی وقت قبول کیا جائے گا جس کا نتیجہ ایرانی عوام کے معاشی مفاد میں ہو۔ قانون سازوں نے کہا ہے کہ اگر پابندیوں کے خاتمے کے لئے کسی قسم کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور کچھ پابندیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایران اس کو قبول نہیں کرے گا۔

بیان میں یہ بات بہت صاف طور پر کہی گئی ہے کہ اگر 100 فیصد پابندی ختم نہیں ہوتی ہے تو یہ مانا جائیگا کہ کوئی بھی پابندی ختم نہیں کی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اس سارے عمل پر گہری نظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے