شیری رحمان

تحریک انصاف ملک میں مسلسل آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں مسلسل آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی کپتان عمران خان کی طرح آئینی اختیار کا غلط استعمال کرنا چاہا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عارف علوی تحریک انصاف کے کارکن کا کردار ادا کررہے ملک کے صدر کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب نے کئی ماہ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کو مفلوج بنا کر رکھا تھا، انہیں باعزت طریقے سے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کی بھیجی سمری مسترد کرنے کا عمل تشویشناک اور حیران کن تھا، صدر کا عہدہ وزیراعظم کا مشورہ ماننے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب شیری رحمان نے  ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں آج ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دن کے گرم ترین اوقات، دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک خود کو ڈھانپنے کی کوشش کریں۔ دھوپ میں جاتے وقت اپنے ساتھ پانی لے جائے اور باہر جاتے وقت سر کو ڈھانپے اور مکمل بازو والے کپڑے پہنے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے