مفتاح اسماعیل

عمران خان نے جتنا ملک کو مقروض کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ تین سال میں جتنا ملک کو مقروض کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ موجودہ حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکال کر اچھی زندگی دی جبکہ عمران خان نے انہیں واپس خط غربت پر دھکیل دیا ہے۔ اس وقت مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ عمران خان کی ناکام پالیسیاں اور اقدامات ہیں۔

رہنماء ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے سابق وزرائے خزانہ نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ عمران خان کو جو ترقی کرتا ہوا پاکستان ملا اس کی مثال نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی حکومت نے سابق حکومتوں کے قرضوں کے سود کی مد میں بھی قرضے لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے