شہباز شریف

پاکستان ان حالات میں کبھی ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ان حالات میں کبھی ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے ترک اور شام کے عوام اس مشکل سے جلد نکلیں گے۔ جس دن یہ سانحہ ہوا ترک صدر سے بات کی اور تعاون کا یقین دلایا، اسی رات پاک آرمی کی ٹیم ترکیہ روانہ کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور شام میں ہزاروں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے، ترکیہ اور شام میں لوگ ملبے سے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تو ترک صدر پاکستان آئے، ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ملین ڈالر امداد دی، 2005 کے زلزلے میں بھی ترکیہ نے پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی تھی۔ ترکیہ بھیجے جانے والی پاکستانی امداد کی ترسیل شروع ہوچکی ہے، آج سو ٹن سامان بذریعہ ٹرک ترکی روانہ کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے