اداکار

ہم سمجھتے ہیں کہ ہم گھر چلاتے ہیں لیکن دراصل یہ کام خواتین کرتی ہیں، فیصل قریشی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیصل قریشی کا  کہنا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ ہم گھر چلاتے ہیں لیکن دراصل یہ کام خواتین کرتی ہیں، وہ بیک وقت گھر اور کام کر سکتی ہیں‘۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ’ان کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی بہت سی اداکاراؤں نے شادی کرلی ہے اوراب وہ اپنے بچوں کی پرورش میں وقت لگا رہی ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ حال ہی میں سنیتا مارشل کے ساتھ کام کر رہے تھے تو انہوں نے ہمیشہ سنیتاکوسیٹ پر اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند پایا‘۔ فیصل قریشی کےمطابق جب وہ شائستہ لودھی کے ساتھ کام کررہے تھے، توانہیں بھی اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا کیونکہ ان کے ذہن میں بھی ہمیشہ اپنے بچوں کا خیال رہتا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ’ انہوں نے سویرہ ندیم کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ کیمرے کے سامنے ہوتے ہوئے بھی اپنے بچوں پر نظر رکھتیں اور اپنے بچوں کی آیا کو فون پر ان کے بارے میں ہدایات بھی دیتیں‘۔ان کا کہنا ہے کہ’لڑکیوں کے لیے یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان پر گھر کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے