اربعین

اس سال 20 ملین زائرین اربعین پر کربلا آئیں گے۔ گورنر کربلا

کربلا (پاک صحافت) کربلا کے گورنر نے پیشنگوئی کی ہے کہ اس سال دنیا بھر کے متعدد ممالک سے بیس ملین زائرین اربعین امام حسین کے موقع پر کربلا آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کربلا کے گورنر نصیف الخطابی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک تیس لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین اور لاکھوں ملکی زائرین امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کرنے کے لئے کربلا پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر کربلا نصیف الخطابی کا مزید کہنا تھا کہ کربلا جانے والے تمام راستے کھلے ہیں جبکہ راستوں کی بندش کے حوالے سے جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔ ابھی تک ہم نے کربلا میں کوئی سڑک بند نہیں دیکھی ہے اور زائرین اس صوبے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ اربعین حسینی کی تقریب کے اختتام تک کربلا میں 20 ملین سے زائد ملکی اور غیر ملکی زائرین آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے