قطر

قطر نے دوحہ میں عارضی قونصل خانہ کھولنے کی تل ابیب کی درخواست مسترد کردی

قطر (پاک صحافت) قطر نے ورلڈ کپ کے دوران دوحہ میں عارضی قونصل خانہ کھولنے کی تل ابیب کی درخواست کو مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر کی حکومت نے 2022 کے ورلڈ کپ کے دوران دوحہ میں عارضی قونصل خانہ کھولنے کے اسرائیلی حکومت کے مطالبے کی قطعی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت فیفا کو دوحہ پر دباؤ ڈالنے کی ترغیب دے رہی تھی تاکہ قطر تل ابیب کا مطالبہ مان لے۔

ذرائع کے مطابق قطر اور اسرائیل کے درمیان نجی مذاکرات مشکلات کا شکار ہیں اور یہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ قطر نے اسرائیلی حکومت کے اس مطالبے کو قبول نہیں کیا جسے فیفا کے ذریعے دوحہ بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ جون میں فیفا نے اعلان کیا تھا کہ ایک معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے مطابق اسرائیلی شہری بغیر ویزے کے قطر کا دورہ کرسکتے ہیں اور ورلڈ کپ کا میچ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے