گرگٹ کار

گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی منفرد گاڑی متعارف

لاس ویگاس (پاک صحافت) بی ایم ڈبلیو نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران 2 کانسیپٹ گاڑیاں پیش کیں جن میں سے ایک مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلتی ہے۔ دیکھنے میں یہ دونوں گاڑیاں ایک جیسی ہیں اور دونوں کو آئی ویژن ڈی کانسیپٹ کا نام دیا گیا ہے۔ مگر گاڑی کا ایک ورژن رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے کلر چینجنگ پینلز استعمال کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس کمپنی نے گزشتہ سال بھی اس طرح کی کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا تھا مگر اس کا رنگ صرف گرے میں تبدیل ہوتا تھا۔ مگر اس سال متعارف کرائی گئی گاڑی آئی ویژن ڈی متعدد رنگوں میں تبدیل ہوسکتی ہے بلکہ اس کے مختلف حصے بھی الگ الگ رنگ کے ہوسکتے ہیں، یہاں تک کہ پہیے کا رنگ بھی تبدیل کرنا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گاڑی کا دوسرا ورژن یوزر انٹرفیس کے نئے خیالات کے اظہار کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کے باہری حصے میں ہیڈلائٹس اور گرل درحقیقت ایک ڈسپلے پینل ہے جو مختلف شکلوں میں بدل سکتا ہے، جس سے چہرے کے تاثرات جیسے خوشی یا دیگر کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے اندر ونڈ شیلڈ کو ہی ٹچ اسکرین ڈسپلے بنادیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق 2025 میں یہ فیچر حقیقی گاڑیوں میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں کی ہلکے وزن کے پرنٹ ایبل سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ہلکے وزن کے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے