افغانستان میں طالبان کا خودکش حملہ، افغان آرمی کے ماتحت کام کرنے والے 14اہلکار ہلاک ہوگئے

افغانستان میں طالبان کا خودکش حملہ، افغان آرمی کے ماتحت کام کرنے والے 14اہلکار ہلاک ہوگئے

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کے خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ننگرہار کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ہیڈ عبید اللہ شنواری نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش کار بم دھماکے میں14 اہلکارہلاک ہوئے،یہ اہلکار سول آرڈر فورس سے تعلق رکھتے تھے جو افغان آرمی کے ماتحت ہے۔

دوسری جانب مقامی طالبان کمانڈر نے ننگرہار فوجی چیک پوسٹ پر خودکش کار بمبار حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور افغان فوج شہریوں پر بمباری بند کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے جب کہ اس سے قبل پینٹاگون نے طالبان پر تشدد میں کمی نہ لا کر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا تھا۔

علاوہ ازیںافغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افغانستان میں جنگ کے خاتمے، قیام امن اور دائمی ثبات و استحکام کے لیے مذاکرات کی پابند ہے۔

انہوںنے کہا کہ افغانستان کی حکومت، سیاسی رہنما اور عوام اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نمائندے کی حیثیت سے مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتی ہے۔

افغان حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد معصوم استانکزی نے بھی اس گفتگو میں زور دے کر کہا کہ مذاکراتی وفد افغانستان میں جنگ، خونریزی اور بحران کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے