طلال چوہدری

مریم نواز کے بیانیے کے اثرات پارلیمنٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بیانیے کے اثرات پارلیمنٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آر ٹی ایس بیٹھا تو کسی نے کوئی سوموٹو نہیں لیا، عدالت کو اس کیس کا فیصلہ کرنے کی جلدی کیا تھی؟۔ پارلیمنٹ نے اجتماعی سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا۔ ہمارے بیانیے سے بالکل فرق پڑ رہا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ متنازع فیصلے کے نتیجے میں انتخابات بھی متنازع ہوگئے ہیں، عمران خان تین الیکشن لڑچکے ہیں، ٹیرین کوئی کل تو پیدا نہیں ہوئی۔ عمران خان نے سب گناہ کیے، ہمیں تو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی، ہمیں انصاف کیوں نہیں مل رہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ سوموٹو کا اختیار ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کو دی گئی غلط سزا تو ٹھیک نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے