مریم اورنگزیب

عمران صاحب عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو عمران خان کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ مکمل رخصتی چاہئے، اب عوام مزید جھوٹ، دھوکہ، مہنگائی اور بے روزگاری کو برداشت نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نالج پارک کا افتتاح 2014 میں شہباز شریف صاحب کر چکے ہیں۔ عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں اور گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ نالج پارک کے لیے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں۔ عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بھی بند کر دیں جبکہ عمران صاحب نے لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرادیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کا نام تبدیل کرکے تختیاں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے