مراد علی شاہ

عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔

تفصیلات کے مطابق سیہون کے علاقے واہڑ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کا اختیار ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ بھی ہونی چاہیے۔ وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی نہیں سنبھال سکتا۔ انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وزیرِ اعلیٰ نیند سے اٹھے اور دفتر نہ جائے، کہے کہ میں اسمبلی توڑتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے