افغانستان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 5 افغان سیکورٹی اہلکار اور درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے

افغانستان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 5 افغان سیکورٹی اہلکار اور درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے مشرقی علاقے میں 2 مختلف واقعات میں 5 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ حکام نے کہا ہے کہ انہوں 37 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے مشرق میں سروبی ڈسٹرکٹ کے پہاڑی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں افغان ڈائریکٹوریٹ پروٹیکشن سروس کے 5 اراکین مارے گئے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، حملہ آوروں نے ڈی پی ایس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو اقوام متحدہ کے قافلے کو لے جارہی تھی، حملے میں اقوام متحدہ کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی گاڑی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب ننگرہار کی صوبائی حکومت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ رات ضلع خوگیانی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 31 طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ننگر ہار کے ضلع شیرزاد میں 6دیگر عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے ،اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے