اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعائد پابندیاں ختم، ہزاروں فلسطینی مسجد پہونچ گئے

اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعائد پابندیاں ختم، ہزاروں فلسطینی مسجد پہونچ گئے

مقبوضہ بیت المقدس (پاک صحافت) اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخلے اور نماز کی ادائیگی پر عائد پابندیاں ہٹا دی گئیں جس کے بعد ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیئے مسجد اقصیٰ پہونچ گئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق صہیونی حکام نے 6 ہفتے بعد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا، جس پر مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ عکرمہ صبری سے فلسطینی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نماز کے لیے حاضر ہوں جس کے مدنظر نماز جمعہ کے موقع پر 15ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپیل پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور اجتماعیت کا مظاہرہ کیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں نمازیوں کی آمد کے بعد مسجد میں جگہ تنگ پڑ گئی، اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہریوں نے جمعہ کے روز سویرے ہی مسجد اقصیٰ کا رخ کرلیا اور نماز کی ادائیگی کے لیے جوق در جوق پہنچے۔

اس دوران خطبہ جمعہ کے دوران مفتی شیخ محمد حسین نے نمازیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام نے کورونا وبا سے لڑنے کے بہانے مسجد اقصیٰ تک رسائی منقطع کردی تھی اور خدشہ ہے کہ اس عمل کو دوہرایا جائے گا، نمازیوں کی بڑی تعداد نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ مسجد اقصی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

دوسری جانب قابض فوج نے اس دوران بھی چھیڑ چھاڑ جاری رکھی اور مختلف مقاما ت پر ناکے لگا کر مغربی کنارے کے رہایشیوں کو مسجد تک جانے کی اجازت نہیں دی، اس دوران 70سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں اور کورونا وائرس کی آڑ میں انہیں اپنی مذموم کارروائیوں کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے