نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا ختم کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال کی سزا اور جرمانے سے بری کردیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق ججز کی آمد سے قبل عدالتی اسٹاف کی جانب سے کمرہ عدالت میں موبائل فون سائلنٹ رکھنے کی ہدایات کی گئی۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ روسٹرم پر آ ئے اور انہوں نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اپیل منظورکرکے بری کیا گیا۔ شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا۔ امجد پرویز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے شریک ملزمان کی برییت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کرچکا ہے۔ نوازشریف کے وکیل نے نیب آرڈیننس کی مختلف سیکشنز پڑھ کر سنائے اور کہا کہ نیب آرڈیننس میں بے نامی دارکی تعریف کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا۔ اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ العزیزیہ ریفرنس معاملہ بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے