اسمارٹ فون

آئی فون کا مقابلہ کرنے کے لئے اس سال کا سب سے منفرد اسمارٹ فون متعارف

کراچی (پاک صحافت) ایپل کے آئی فونز کو ٹکر دینے کا عزم رکھنے والی ایک نئی کمپنی  ’نتھنگ‘ نے اپنا پہلا اسمارٹ فون جولائی میں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے اسمارٹ فون کی پہلی جھلک بھی اس میں دلچسپی لینے والے صارفین کےلئے سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فون  ڈیزائن کے لحاظ سے بہت زیادہ منفرد فون محسوس ہوتا ہے جس کا بیک ڈیزائن آئی فون ایکس اور آئی فون 12 سے ملتا جلتا لگتا ہے۔ اس فون کا بیک کور ٹرانسپیرنٹ ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کا بڑا کوائل بھی نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرح ایک پراسرار پیٹرن بھی موجود ہے جس کا اشارہ کارل پائی نامی کمپنی نے کچھ عرصے پہلے بھی دیا تھا اور یہ کس فنکشن کے لیے ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں۔ نتھنگ فون 1 کو 12 جولائی کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کے بارے میں مزید تفصیلات کمپنی نے ابھی نہیں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے