بلاول بھٹو زرداری

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے جاری بیان میں کہا کہ  سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خود مختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلینج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کیمپس پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 افسر سمیت متعدد سپاہیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے