نفیسہ شاہ

نااہل حکومت بحران کے حل کی بجائے سیاست اور الزام تراشی میں مصروف ہے۔ نفیسہ شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ملک کو درپیش بحرانوں کو حل کرنے کے بجائے اپنی سیاست چمکانے اور مخالفین پر الزام تراشی میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، گندم بحران کے بعد اس وقت ملک کو کھاد کے بحران کا سامنا ہے، ملک میں کھاد کا بڑھتا بحران باعث تشویش اور کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ وفاقی وزرا دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ علی زیدی گھوٹکی سے آپ کے وزیر کھاد چرا کر لے گئے ہیں، گھوٹکی والے پہلے سے ہی غصے سے بھرے بیٹھے ہیں۔ کھاد کا بحران اسی طرح جاری رہا تو گندم کے فصل کو شدید نقصان ہو سکتا ہے، کھاد کے پیدا ہونیوالے بحران کے باعث ملک میں غذائی قلت کا بھی شدید خدشہ ہے۔ وفاقی حکومت بحران کو تسلیم کرنے اور حل نکالنے کی بجائے عوام کے جائز خدشات اور تشویش کو جھوٹ قرار دیکر غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے