ٹرمپ

بائیڈن نے امریکہ کو برباد کردیا، ٹرمپ

ڈلاس {پاک صحافت} سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر حملہ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ اگلے صدارتی انتخابات میں وہ ایک بار پھر بائیں بازو کے انتہا پسندوں ، سوشلسٹوں اور مارکسسٹ کو شکست دیں گے۔

ڈلاس میں سی پی اے سی کنونشن میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعوی کیا: ہم پھر سے امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے ، اظہار رائے کی آزادی اور انتخاب کی آزادی کو یقینی بنائیں گے اور امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے۔

بائیڈن پر حملہ کرتے ہوئے ، ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا: آپ لوگ کبھی بھی میرے لئے لڑتے لڑتے نہیں تھکیں گے اور میں بھی کبھی آپ کے لئے لڑنے سے باز نہیں آؤں گا۔

انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔ ہم نے ہزاروں مجرموں کو اپنے ملک سے نکال دیا اور 500 میل کی سرحد کی دیوار کھڑی کردی۔ لیکن بائیڈن انتظامیہ نے سب کچھ تباہ کردیا ، جو امریکی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے