سہیل انور سیال

وفاقی حکومت سندھی کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کرے۔ صوبائی وزیر سندھ

لاڑکانہ (پاک صحافت) صوبائی وزیر آبپاشی سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھی کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کرے اور سندھ کو اس کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق زرعی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سندھ کے کاشتکاروں کا معاشی طور پر قتل کررہا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ سندھ میں بااثر افراد کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ گڈو بیراج پر اس وقت زرعی پانی کی مقدار میں 27 سے 40 فیصد کمی کا سامنا ہے جبکہ گڈو بیراج سے بدین تک پانی پہنچنے میں 13 دن لگتے ہیں۔ ارسا غلط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنا بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے