جاوید لطیف

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ کے سوا کسی سے بات نہیں ہو رہی، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ق لیگ کے سوا کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہو رہی۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے، کسی نہ کسی جگہ سے احتساب کا عمل شروع کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو نواز شریف کے نام کا ووٹ پڑتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے پارٹی قائد کے سوا کسی اور کے نام پر سوچا جائے؟ انہوں نے کہا کہ صرف ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہو رہی، کسی دوسری جماعت سے نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ساتھ بات چیت ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ اُن کا کہنا تھا کہ علاقائی جماعتیں بھی نواز شریف کی قیادت میں کام کرنے پر تیار ہیں، منصفانہ الیکشن پاکستان کو مستحکم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے