حسن مرتضی

نیازی کے من پسند افسروں اور خواہشوں پر ملک نہیں چلایا جاسکتا۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتا ہے، ان کے من پسند افسروں اور خواہشوں سے ملک نہیں چلایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب حسن مرتضی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلہ اپنے سوا کسی کو قبول نہیں کرتا، چوہدری صاحب کو سمجھ جانا چاہیے۔ الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے اپنی ذات کو بچانے کے حربے ہیں، فتنہ خان ملک میں امن نہیں فساد اور انتشار کا داعی ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ کسی دیوانے کے کہنے پر سیاسی اور انتظامی فیصلے نہیں کیے جاسکتے، اسے صاف نظر آرہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اس کا گلا دبوچ لے گا۔ سیاسی بحران پیدا کرنے والا اداروں کو دباؤ میں لا کر اپنے حق میں فیصلے چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے، پہلے انتخابی اصلاحات کرنا ہوں گی، اتحادی حکومت نیازی ٹولے کی پچ پر نہیں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے