سراج الحق

پی ٹی آئی بتائے اس نے عوام کی فلاح کے لیے اب تک کیا کیا؟ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بتائے اس نے عوام کی فلاح کے لیے اب تک کیا کیا؟سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی میں سو گنا اضافہ ہوا، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، تین کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکول نہیں جاتے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اور  اسے نااہل حکومت قرار دے دیا۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے اور بے پناہ قدرتی خزانوں اور ہیومن کیپیٹل کے باوجود بیروزگاری، غربت، مہنگائی کا گڑھ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح حکومت سنبھالنے کے بعد ملکی استحکام کے لیے رتی برابر کام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ   قوم کو اب و ڈیروں، جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے مزید دھوکے میں نہیں آنا چاہیے۔ ہسپتالوں اور صحت کے انفراسٹرکچر کی حالت سب کے سامنے آئے،خارجہ پالیسی ناکامیوں کا تسلسل ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بھی عوام کے ارمانوں کا خون کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے