عاطف اسلم

ہالی وڈ اداکارہ کیساتھ عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف و مشہور گلوکار عاطف اسلم کا ہالی وڈ اداکارہ کے ساتھ نیا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن بھی جلوہ گر ہیں۔ گانے کی موسیقی و بول نامور میوزک کمپوزر و سانگ رائٹر راج رجود نے ترتیب دی ہے جبکہ میوزک ویڈیو نامور ہدایت کار عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے جو اس سے قبل فرحان سعید، بلال سعید، علی ظفر اور عائمہ بیگ سمیت کئی گلوکاروں کی میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ عدنان قاضی نے بلکل ویسا ہی کام کیا جیسا ان سے توقع کی جارہی تھی۔ گانے میں ان کی محنت اور فنکاری نظر آرہی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہی کہ عدنان قاضی کا کام قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے