مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن کورونا کا شکار، مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا مشورہ

کراچی (پاک صحافت) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، جس کے بعد مومنہ مستحسن نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے، مداحوں کی جان سے ان کی جلد صحتیابی کی لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو وبا میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ گلوکارہ مومنہ نے بتایا کہ اس تصویر میں چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ کیا ہوا ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا گیا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔

واضح رہے ک گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے انہوں نے مداحوں کو اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، پاکستان میں اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے