گوگل سرچ

گوگول سرچ انجن میں جدید ترین ٹول شامل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے جدید ترین ٹول متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، گوگل کے مطابق یہ ٹول بالوں اور ناخنوں کی صحت جاننے کیلئے انہتائی مفید ٹول ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین اب باآسانی جان سکیں گے کہ ان کی جلد اور بالوں کو کسی قسم کی کوئی بیماری تو لاحق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جدید ٹول کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو اپنے موبائل کے کیمرے سے انفیکشن والی جگہ کی تین تصاویر لینی ہوں گی، مثال کے طور پر اگر آپ کے بازو پر ریش ہے تو گوگل آپ کو اس کی علامات اور بیماریوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔ گوگل کے مطابق یہ ٹول آپ کو ہونے والی ممکنہ بیماریوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ گوگل ہیلتھ کی چیف آفیسر کیرن ڈی سیلوو کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جِلد کی حالت سے آگاہی کا یہ فیصلہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کو استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ ڈی سیلوو کے مطابق یہ ٹول لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ کم وقت میں لوگوں کی بڑی مشکل آسان کرنے کا اہل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے