اسحاق ڈار

نیب کیجانب سے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا مراسلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ادارے نے عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خرانہ کے اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاونٹس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اس کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے کر اثاثہ جات منجمد کر دیے تھے بلکہ گلبرگ لاہور کی پراپرٹی فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے اور نیلامی بھی کرائی گئی تھی مگر اسحاق ڈار کی پراپرٹی نیلام نہ ہوسکی تھی۔ اداروں کو نیب کی طرف سے مراسلہ ملنے کے بعد قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے