راجپال

کیریئر کی ابتدا میں فلموں کے لیے کاسٹ کرنے والی ایجنسیاں مسترد کردیتی تھیں، راجپال یادیو

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو نے کہا کہ ان کے کیریئر کی ابتدا میں فلموں کے لیے کاسٹ کرنے والی ایجنسیاں انہیں مسترد کردیتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج تو سوشل میڈیا کا دور ہے لیکن 22 برس قبل ایسا کچھ بھی نہیں تھا، ہم اپنی تصاویر لے کر ایک سے دوسرے آفس جایا کرتے اور کام مانگتے، اکثر لوگ کام دینے کا وعدہ تو کرتے لیکن کام نہیں دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق   بھارتی فلموں میں گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اپنی مختلف انداز کی اداکاری بالخصوص مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور 52 سالہ راجپال یادیو نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 90 کے عشرے کے اواخر میں جب وہ یو پی سے ممبئی آئے تو انہیں خاصی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں آنے کے ڈیڑھ ماہ بعد تک انہیں کام نہیں ملا اور میں نے اپنے دوست کو بتایا کہ اب تک کچھ نہیں ہوا ہے۔ اس پر مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں کسی کو منع نہیں کیا جاتا لیکن تصویر دیکھ کر کام بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ 2000  میں بننے والی فلم جنگل میں ایک منفی کردار ادا کرنے پر انہیں بیسٹ پرفارمنس فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے