گوگل میٹ

گوگل کا ڈو اور میٹ کو ملاکر نیا آڈیو ویڈیو پلیٹ فارم بنانے پر کام شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  گوگل کی جانب سے ڈو اور میٹ کو ملاکر نیا آڈیو اور ویڈیو پلیٹ فارم بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جسے ’میٹ‘ کا ہی نام دیا جائے گا لیکن اس میں ڈوduo کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ گوگل کے مطابق دونوں ایپ کے ملاپ سے جدید ٹیکنالوجی اور روابط کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے ڈو اور میٹ کے نام سے دو ایپ بنائی تھیں جو بہت کامیاب تو نہ ہوسکیں لیکن اب ان دونوں کے ملاپ سے گوگل ڈو اور ایپ کو باہم مدغم کرکے ایک نئی ایپ بنائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں گوگل ورک اسپیس کے سربراہ، ہاویئرسولٹیرو کہتے ہیں کہ گوگل یہ جاننا چاہتا ہے کہ لوگ بدلتے تناظر میں کس قسم کی ایپ استعمال کرنا پسند کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میٹ اور ڈو کے ادغام پر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل نے میٹ اور چیٹ کے آپشن کئی سروسز میں شامل بھی کئے ہیں۔ گوگل کے مطابق حالیہ برسوں میں میٹ ویڈیو اور چیٹنگ کے لیے ایک مشہور پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ لیکن اس سے ڈو ایپ کی اہمیت کم ہوئی ہے۔ اسی لیے گوگل ان دونوں کو ملاکر ایک نئی ایپ بنارہا ہے جسے میٹ کا ہی نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب روایتی ڈو ایپ میں بھی بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

(پاک صحافت) دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے