مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) جاپان کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) جاپان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر اویاما میں مسلم لیگ (ن) جاپان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پارٹی کے سینئر رہنما اور سیالکوٹ سے ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ شاہد کی جانب خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں تقریب میں ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اہم جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔  اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے اتحاد اور سلامتی کی ضامن ہے اس کے خلاف سازش پورے ملک کے خلاف سازش ہے۔

ملک نور اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو تین دفعہ نا کردہ گناہوں کی پاداش میں حکومت سے علیحدہ کیا گیا اور باوجود مقبول ترین سیاسی رہنما اور مقبول ترین پارٹی ہونے کے انہوں نے کبھی ریاست کے خلاف سازش نہیں کی۔ نہ ہی فوج کے خلاف بات کی اور نہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صبر کیا اور یہ صبر کا ہی نتیجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور عنقریب میاں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بھی ہوں گے، اس موقع پر ملک نور اعوان نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے