گلوکار جواد

پہلے عمران خان پر غصہ آتا تھا مگر اب ان پر ترس آتا ہے، گلوکار جواد احمد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے نامور گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کچھ لوگوں نے غلط مشورے دیے ہیں، ان کی حرکتیں دیکھ کر غصہ آتا تھا لیکن اب مجھے ان پر ترس آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا کہ کیونکہ ایک زمانے میں یہ مجھے بہت اچھے لگتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد گلوکار جواد احمد کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ جواد احمد نے کہا کہ امریکا کا نام لے کر عمران خان نے پاکستان کو بہت بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے، امریکا کے ساتھ آپ کے دفاعی اور تجارت کے معاملات ہیں، یہ ایسا بوجھ ہے جسے اتارنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آنے والے وقت میں پھانسی بھی ہوسکتی ہے اور عمر قید بھی۔مجھے یہ کہتے اچھا نہیں لگ رہا کیونکہ ایک زمانے میں مجھے یہ اچھے لگتے تھے مگر میرے اس تجزیے کی عقلی بنیادیں ہیں۔ ایسا ہونے پر وہ سب PTI کے وزیر مشیر سپورٹرز اس کے قصوروار ہوں گے جو ان کو ایسی احمقانہ حرکتوں کی شہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے