انسٹاگرام

انسٹاگرام میں مزید 7 انتہائی کارآمد فیچرز شامل

کراچی (پاک صحافت) انسٹاگرام کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی بانی کمپنی میٹا نے اپنے استعمال کنندگان کی دیرنیہ خواہش پوری کرتے ہوئے سات منفرد فیچرز شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میٹا کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اس کی ویڈیو شیرنگ ایپلی کیشن کے صارفین کے لیے جلد ہی نئے فیچرزجاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان فیچرزکی بدولت صارفین پیغامات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ کوفیڈ سے براہ راست شیئربھی کرسکیں گے۔ انسٹا گرام میں استعمال کنندگان کومیوزک پری وی کو شیئر کرنے اور پیغام کو خاموشی کے ساتھ بھیجنے کا فیچر بھی دیا جائے گا۔ بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی زیرملکیتی اس ایپلی کیشن میں میسجینگ ایپ واٹس ایپ کی نوعیت کا ایک اور فیچر بھی شامل کیا جائے گا جس کے ذریعے صارفین دیکھ سکیں گے کہ چیٹ کے لیے کون کون استعمال کنندگان آن لائن ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کے ان فیچرمیں سے ایک فیچرمرکزی فیڈ میں براؤزنگ کرتے ہوئے کسی بھی پیغام کا جواب دینے کی اہلیت بھی شامل ہے۔ اسکرولنگ کے دوران پیغام موصول ہوتے ہی استعمال کنندہ ڈائریکٹ میسج سیکشن میں جائے بنا ہی اس کا جواب دے سکیں گے۔ میٹا کی جانب سے ان فیچر کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، اور یہ ابھی تک جانچ کے مرحلے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے