اسحاق ڈار

بلاول بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو میرے لئے بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 62 ون ایف بل پارلیمنٹ اور صدر کی منظوری کے بعد قانون بن چکا، اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ 5 سال ہے، اس قانون سے نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت دیگر افراد مستفید ہوئے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہوچکی ہے، نواز شریف کی پاکستان آمد اور الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ان کی پاکستان آمد فقیدالمثال استقبال ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ 17 ماہ تک اتفاق رائے سے فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے