اداکارہ صاحبہ

معروف اداکارہ صاحبہ عید ٹیلی فلم ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ میں کاسٹ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صاحبہ کو عید ٹیلی فلم ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کو  آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے انسٹاگرام پر بتا دیا۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کو’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کا اسکرپٹ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی فلم ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کو منصور احمد خان نے تحریر کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ٹیلی فلم ممکنہ طور پر عید کے موقع پر نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے