آصف زرداری

آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے