رابعہ بٹ

مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ماڈل رابعہ بٹ کی طبیعت ناساز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل رابعہ بٹ کی تین دن سے مسلسل کام کرنے کی وجہ سے   طبیعت ناساز ہوگئی، اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ’میں نے تین دن کے دوران کام کی وجہ سے بالکل آرام نہیں کیا اور نہ ہی نیند پوری کی۔‘

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے رابعہ بٹ نے مداحوں کو بتایا کہ ’تین دن لگاتار  کام کرنے کے بعد الحمداللّہ، میرا کام ختم ہوگیا ہے۔‘ رابعہ بٹ نے کہا کہ ’تھکن کی وجہ سے مجھے تیز بخار ہوگیا ہے اور اب میں بیمار پڑگئی ہوں۔‘

واضح رہے کہ معروف ماڈل رابعہ بٹ نے مداحوں اور دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میرے لیے دُعا کریں۔‘ خیال رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ہیں، وہ پاکستان کے نامور برینڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے