مولانا فضل الرحمن

افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر شدید افسوس ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہمسایہ برادر ملک افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس اور دکھ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور افغان قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں، اس مشکل وقت میں ہم برادر ملک کے شانہ بشانہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ فلاحی تنظیموں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد طبی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی اپیل ہے، دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے