فواد خان

مجھ میں 17 سال کی عمر میں ذیابطیس کی تشخیص ہو گئی تھی، فواد خان کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار فواد خان نے خود کو 17 سال کی عمر میں لاحق ہونے والی بیماری ذیابطیس پر کھُل کر بات کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ آج 41 سال کے ہیں اور 24 برسوں سے شوگر میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان نے حال ہی میں یوٹیوب چینل ’فری اسٹائل مڈل ایسٹ‘ کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے 17 سال کی عمر سے ٹائپ 1 ذیابطیس کے ساتھ اپنی زندگی بدلنے والی جنگ کے بارے میں بات کی۔ فواد خان نے بتایا ہے کہ وہ 17 سال کے تھے جب اُنہیں بہت تیز بخار ہوا تھا، بخار کے سبب 7 دنوں میں اُن کا وزن 65 سے 55 کلو پر آ گیا تھا، اُن کا 10 کلو وزن کم ہو گیا تھا جس کے بعد اُنہیں صحت سے متعلق کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ فواد خان کا بتانا ہے کہ مکمل چیک اپ کروانے پر معلوم ہوا  کہ اُنہیں شوگر ہے، یہ شوگر کی ٹائپ 1 تھی۔انٹرویو کے دوران فواد خان کا بتانا تھا کہ وہ اپنے اسکول میں بہت متحرک طالبِ علم تھے اور ہر کھیل میں حصہ لیا کرتے تھے اور شوگر کے بعد اُنہوں نے بالکل کھیلنا چھوڑ دیا تھا، اُن کی کھیلوں میں سے دلچسپی ہی ختم ہو گئی تھی۔

انٹرویو کے دوران فواد خان کا بتانا تھا کہ وہ شوگر کے سبب بہت تھکے رہتے تھے، جب آپ کی شوگر لو ہوتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ کوئی آپ کی روح کھینچ رہا ہو، منہ خشک ہو جاتا ہے، آنکھیں اوپر چڑھنے لگتی ہیں اور مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہتا کیوں کہ شوگر کے سبب آپ کے پٹھے بھی سکڑنے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے