رانا تنویر

عمران خان کیجانب سے پھیلائی گئی معاشی تباہی کو صاف کرنے میں چھ ماہ لگیں گے۔ رانا تنویر

لاہور (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پھیلائی گئی معاشی تباہی و بربادی کو صاف کرنے میں حکومت کو چھ ماہ لگ جائیں گے جس کے بعد ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بجلی کے شعبے پر توجہ نہیں دی، اس لیے کارخانے بند پڑے ہیں۔ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئے وہ صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، پہلے کی طرح اب بھی 24 گھنٹے گزر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، یہی ملکی مفاد میں ہے جب کہ ہم ہر کام اتحادیوں کی مشاورت سے کرتے ہیں، چند دنوں میں چیئرمین نیب کی تعیناتی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے