عطا تارڑ

9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو ریلیف دینے کیلیے چہ مگوئیاں ہورہی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو ریلیف دینے کیلیے چہ مگوئیاں ہورہی ہے، اتنی عجلت والی کیا بات تھی کہ کیس کی سماعت روز چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ 9مئی کے واقعات معمولی واقعات تھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سے متعلق رات کو درخواست آئی صبح کیس لگ گیا، کیا ملک میں دیگر کیسز ختم ہوگئے کہ یہ کیس سنا گیا، اس کیس میں کیا جلدبازی ہے کہ اسے روز سنا جارہا ہے۔ آپ پارلیمان کو کہہ دیں کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ قانون ختم کردیں، آپ کہہ دیں کہ آرمی ایکٹ ہی ختم کردیں۔

واضح رہے کہ عطا تار ڑ نے یہ بھی کہاکہ ملٹری کورٹ کے فیصلے کےخلاف تین جگہ اپیل کی جاسکتی ہے۔ ملٹری کورٹ میں ملزم وکیل کرسکتا ہے ان کو آخر خوف کس بات کا ہے۔ اب جاتے جاتے لاڈلے کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں، اس عجلت کی کوئی منطق نہیں ہے، عام شہریوں کے کیس ہیں وہ کیوں نہیں سنے جارہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس بینج کو غیرقانونی تسلیم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے