خلیل الرحمان قمر

ماہرہ خان کو معاف نہیں کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر

کراچی (پاک صحافت) خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان والے مسئلے پر ایک مرتبہ پھر بات کی۔ معروف ڈرامہ رائٹر کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کا بہت عزت و احترام کرتے رہے ہیں لیکن وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر  نے ماہرہ خان کے ماضی میں خود سے متعلق دیے گئے بیان کے حوالے سے کہا کہ ‘مجھے افسوس ہے ماہرہ نے میرے بارے میں ایسا کہا، وہ مجھے جانتی تھی اسی لیے فون کرکے پوچھ سکتی تھی اسے حق تھا’۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ‘میں ماہرہ کی عزت کرتا تھا، اب اللہ نہ کرے میں اسے کبھی معاف کروں، مجھے افسوس اور دکھ ہے کہ میں نے ماہرہ کو ‘صدقے تمہارے’ میں بہترین کردار دیا۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ڈرامہ رائٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے