صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتی کہ میں اسکرین پر نظر آؤں، اداکارہ میرا

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ میرا نے صبا قمر کی اپنے لیے ناپسندیدگی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ میرا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ صبا قمر پہلے دن سے نہیں چاہتیں کہ میں کام کروں اور اسکرین پر نظر آؤں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کی گفتگو پر میزبان نے میرا کو یاد دلایا کہ آپ تو صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں اور یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ لوگ نہیں چاہتے ہوں کہ آپ دونوں ایک ساتھ نظر آئیں۔

واضح رہے کہ میرا نے بتایاکہ میں نے براہ راست تو صبا سے کچھ نہیں سنا لیکن ایسا مینجمنٹ کے لوگ کہتے ہیں کہ صبا قمر مجھ سے متعلق منفی باتیں کرتی ہیں، میرے لیے برا بھلا کہتی ہیں اور مجھے پسند نہیں کرتیں۔میرا کا کہناتھا کہ جن لوگوں نے مجھے صبا قمر سے متعلق بتایا وہ صبا قمر کے دوست ہیں اور ان کے قریبی لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے