بالی ووڈ میں اقربا پروری پر پنکج ترپاٹھی کی لب کشائی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار پنکج ترپاٹھی نے فلم نگری میں اقربا پروری پر لب کشائی کردی۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری کو دنیا کے ہر شعبے میں ہوتی ہے، ہر فیلڈ کے لوگوں کا انٹرویو نہیں ہوتا تو اس لیے یہ گفتگو موضوع بھی نہیں بنتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز مرزا پور کے قالین بھیا جنہیں گزشتہ برس بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا ہے، نے ایک انٹرویو میں فلم نگری میں اقربا پروری کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کردیے۔ پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ ٹیلنٹ تو ٹیلنٹ ہی ہوتا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خاندان کا بچہ باصلاحیت ہو، ہمیں ہر ایک کو بس ٹیلنٹ سے جانچنا ہے۔ فلم نگری کے باصلاحیت اداکار آخری بار سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی زندگی پر مبنی فلم ’میں ہوں اٹل‘ میں دکھائی دیے ہیں، جو رواں ماہ ہی ریلیز ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کی بحث 2016ء میں کافی ود کرن میں کنگنا رناوت کے انٹرویو کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس موقع پر کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو اقربا پروری کا علم بردار قرار دیا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے گزشتہ برسوں میں فقرے 3، او ایم جی 2، بچن پانڈے، 83، بریلی کی برفی، گینگ آف واسے پور سمیت کئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے

(پاک صحافت) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے