آصف زرداری

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ اگر حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا۔ میں وعدہ کرتا ہوں انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے یہ سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔ ہوں نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زردری نے مزید کہا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے