بشری انصاری

اگر مجھے حکومت ملی تو سوشل میڈیا بند کرا دوں گی، بشری انصاری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لئے حکومت ملی تو وہ سوشل میڈیا بند کرادیں گی۔  خیال رہے کہ انہوں نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ مجھے ایک دن کے لیے حکومت ملے تو میں سوشل میڈیا بند کرادوں گی، ہمارے ترقی پزیر ملک کو ابھی بہت کام کرنا ہے، بچوں کو پڑھانا ہے لیکن بچے تو پڑھ ہی نہیں رہے، وہ پڑھے بغیر ہی پیسے کمارہے ہیں، بچوں کی ساری توجہ پڑھائی پر ہونی چاہیے، اس کے بعد یہ ساری چیزیں آتی ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکارہ بشرہ انصاری نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میں کوئی بہت زیادہ سمجھدار نہیں تھی لیکن مجھے اپنی ترجیحات کا پتہ تھا، میں اپنے گھر بار اور بچوں کے بعد ملنے والے فارغ وقت میں کام کرتی تھی، میں نے اپنے کیرئیرمیں صرف 25 فی صد کام کیا ہے 75 فیصد وقت اپنے گھر اور بچوں کو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے