1950 کا ایرانی فوک گانا ’جمال قُدو‘ ایک مرتبہ پھر مقبول

(پاک صحافت) موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، 1950 کی دہائی کا ایرانی فوک گانا ’جمال قُدو‘ ، بالی ووڈ میں ایک نئے انداز میں فلمانے کے بعد سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ ’جمال جمالو قدو‘ گانے نے اپنے شاندار کورس اور موسیقی سے سامعین کو مسحور کر دیا۔

’جمال جمالو قدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا، جو کہ اس وقت سب سے پہلے اس گانے کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔ تاہم اب بالی ووڈ کی فلم ’اینیمل‘ میں گانے پر بوبی دیول کی پرفارمنس کا انداز شائقین کو بھاگیا۔

واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے بوبی دیول کے ڈانس کی کاپی کی کوشش کی جارہی ہے۔ جکبہ ان ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر انبار بھی لگ گیا۔یاد رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ’اینیمل‘ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد سے ہر کوئی فلم میں بوبی دیول کے انٹری گانے کو دیکھ کر اسے کاپی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے